ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل شاہین اسپورٹس سنٹر کے سالانہ جلسے کا انعقاد

بھٹکل شاہین اسپورٹس سنٹر کے سالانہ جلسے کا انعقاد

Fri, 08 Dec 2017 20:58:14    S.O. News Service

بھٹکل:8/ دسمبر(ایس اؤنیوز)مخدوم کالونی کے شاہین اسپورٹس سنٹر کے سالانہ جلسےکا جمعرات کی رات فاطمہ علی ہال میں مولوی شاکر بنٹوال کی تلاوت ِ قرآن سے آغاز ہوا۔ ذوالقرنین نے ہدیہ نعت پیش کی۔

جلسے میں مہمان ِ خصوصی جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے صدر اقبال سعیدی نے کہاکہ کسی بھی قوم کے لئے نوجوان ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ آپسی محبت و اتحاد سے جو بھی کام کرتے ہیں تو اس میں خیر و برکت ہوتی ہے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ تعلیمی میدان میں بھی نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے قوم وملک کی بہترین خدمت انجام دینےکی اپیل کی۔

جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے جنرل سکریٹری مولانا شجاع الدین ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی بچے تعلیم سے محروم ہیں ڈراپ آؤٹ ہوئے ہیں ان کے مسائل کو حل کرتےہوئے انہیں دوبارہ اسکول لائیں اور اعلیٰ تعلیم تک پہنچانے کا انتظام کریں۔ عصری تعلیم کے طلبا کو شبینہ مکاتیب میں ان کی حاضری لازمی بنائیں۔

پروگرام کی صدارت شاہین اسپورٹس سنٹر کے صدر محمد صادق مٹا نے صدارت کی۔ یسین طاہرہ نے استقبال کیا۔ سنٹر کے جنرل سکریٹری سمیع اللہ اٹل نے1979میں قائم ہوئے سنٹر کی تین سالہ مکمل رپورٹ کی خواندگی کی۔ حاضرین کے لئے سوالات کا موقع دیا گیا تھا، ادارے کے ذمہ داران نے پوچھے گئے سوالات کا مناسب جواب دئیے۔ شاکر بنٹوال نے شکریہ اداکیا۔ مبشر ہلارے نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر سنٹر کے نائب صدر شبر بکپٹن، سلیم بنٹوال، اسماعیل بنٹوال سمیت کئی ذمہ دارا ن موجود تھے۔


Share: